ڈالر کی بلند پرواز، قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں کتنااضافہ ہوگیا؟ جانیے

ڈالر کی بلند پرواز، قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں کتنااضافہ ہوگیا؟ جانیے
ڈالر کی بلند پرواز، قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں کتنااضافہ ہوگیا؟ جانیے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈالر کی قیت میں ایک بارپھر اضافہ ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالرکو پر لگ گئے اور وہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ 7 پیسےمہنگا ہوگیا۔

دنیا نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 167 روپے 65 پیسےپربند ہوا ہے۔جون میں ڈالر 4 روپے 55 پیسےمہنگاہوا جدس رواں ماہ امریکی کرنسی کی قدر میں  2 اعشاریہ 8 فیصداضافہ ہوا  جس کی وجہ سے  بیرونی قرضوں میں 450 ارب روپےاضافہ ہوگیاہے۔

دن کے آغاز میں ہی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں57 پیسے کااضافہ ہوگیاتھا۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی،دن کے آغاز میں انٹربینک میں 57 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 167 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا تاہم پھر قیمت میں مزید اضافہ ہوگیااور کاروبار کے اختتام تک ایک روپیہ 7 پیسےمہنگا ہوگیا اور 167 روپے 65 پیسےپربند ہوا ہے۔

29 مئی کو ڈالرکی قیمت 163 روپے 10 پیسے تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 10پیسے مہنگا  ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں30پیسے سستا ہو گیا ، یورو ،برطانوی پاونڈ ، سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 166.50روپے سے بڑھ کر166.60روپے اور قیمت فروخت166.80روپے سے بڑھ کر166.90روپے ہو گئی ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے166.80روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے گھٹ کر 167روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید184روپے اور قیمت فروخت186روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خریدبغیر کسی تبدیلی کے204روپے اور قیمت فروخت 206روپے برقرار رہی ۔

سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے اور قیمت فروخت44.30روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.80روپے اورقیمت فروخت45.30روپے مستحکم رہی۔

مزید :

بزنس -