طویل خاموشی کے بعد آصف زرداری بھی بول پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی پریشانیوں میں اضافہ ہو جائے گا

طویل خاموشی کے بعد آصف زرداری بھی بول پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی ...
طویل خاموشی کے بعد آصف زرداری بھی بول پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی پریشانیوں میں اضافہ ہو جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کر رہی ہے، پنجاب میں جیالے متحد رہیں اچھا وقت آنے والا ہے، ہمیں مقدمات کا کوئی خوف نہیں،پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نےپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور سے ٹیلیفونک  رابطہ کیا ہے ،سابق صدر نے پنجاب کی صورتحال اورپارٹی امورپرتفصیلی گفتگو کی ۔سابق صدرآصف  زرداری نے کہا کہ ہم نے 2008کے مالی بحران میں مزدوروں اور کسانوں کو سپورٹ کیا تھا،وفاقی حکومت صوبوں کومضبوط بنانےکےبجائے کمزور کر رہی ہے۔سابق صدر نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے ،وہ ہر بحران کو مزید گہرا کر دیتے ہیں، 2 سیلابوں کے باوجود ہم نے خوراک کی کمی نہیں ہونے دی لیکن آج خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران نہ آئین، نہ کسی اصول اور نہ ہی کسی تہذیب کو مانتے ہیں، 18ویں ترمیم نے وفاق کو جوڑا اور این ایف سی ایوارڈ نے اس  کی جڑوں  کو مضبوط کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ میں نے کوئی ذاتی جرم نہیں کیا تھا بلکہ بلوچستان سے معافی مانگی تھی،اختر مینگل سے بات کر رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود ہیں،پیپلز پارٹی آج بھی بلوچستان کےمسائل کےحل کےلیےکردار ادا کرنے کو تیار ہے۔انہوں نےکہاکہ میں نےٹڈی دل کی سال پہلے وارننگ دی تھی لیکن ان کوسمجھ ہی نہیں آئی تھی، ٹڈی دل سے کسان اور ملک کا نقصان کئی سال تک پورا نہیں ہو سکے گا،ہم گندم، چینی اور کپاس کو برآمد کر رہے تھے لیکن یہ درآمد کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -