اب پاکستانی شہری بھی امریکی بینک میں اکاﺅنٹ کھلواسکتے ہیں، معاہدہ ہوگیا

اب پاکستانی شہری بھی امریکی بینک میں اکاﺅنٹ کھلواسکتے ہیں، معاہدہ ہوگیا
اب پاکستانی شہری بھی امریکی بینک میں اکاﺅنٹ کھلواسکتے ہیں، معاہدہ ہوگیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) امریکی ڈیجیٹل بینک اور پاکستانی نجی کمپنی میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد اب پاکستانی شہری امریکی بینک میں اکاو¿نٹ کھلوا سکیں گے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق پاکستانی نجی کمپنی نے امریکی ڈیجیٹل بینک مرکری (Mercury) کے ساتھ اہم معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری امریکی بینک میں اپنا اکائونٹ کھول سکیں گے، درخواست گزار کے کوائف کی تصدیق پاکستانی کمپنی کرے گی۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے تاجر برادری کو بڑی سہولت حاصل ہوگی، بینک کے ذریعے پے پال سروس بھی استعمال کی جا سکے گی، پاکستان میں پے پال سروس کے نہ ہونے سے رقم وصولی میں مشکلات تھیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی بینک کی شراکت داری سے ڈیجیٹل منی ٹرانسفر کا بڑا مسئلہ حل ہو سکے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -