بتایا جائے کورونا سےمرنےوالےشحض کی لاش کاکیا بنا؟ عدالت نے صمصام بخاری کی ڈاکٹروں کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

بتایا جائے کورونا سےمرنےوالےشحض کی لاش کاکیا بنا؟ عدالت نے صمصام بخاری کی ...
بتایا جائے کورونا سےمرنےوالےشحض کی لاش کاکیا بنا؟ عدالت نے صمصام بخاری کی ڈاکٹروں کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صمصام بخاری کی جانب سے ڈاکٹرز کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے  صمصام بخاری کی جانب سے ڈاکٹرزکودھمکیاں دیے جانے کاا نوٹس لیتے ہوئے صمصام بخاری کےرویےپربرہمی کا اظہارکیاہے۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بتایا جائے مرنے والے شخص کی لاش کا کیا بنا۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیاامیراورغریب کیلئےالگ قانون ہے؟صمصام بخاری نےآدھی رات پورےہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوآگےلگایاہواتھا، صمصام بخاری ڈاکٹرکودھمکی دیتاہےکہ صبح خودتبادلےکی درخواست دےدو۔ چیف جسٹس نے کہا بااثراورعام آدمی کیلئےالگ قانون سےمعاشرہ نہیں چل سکتا۔

عدالت نے کہا صمصام بخاری کےٹیلیفون کےبعدلاش ورثا کےحوالے کی گئی؟کبھی صمصام بخاری سیکریٹری صحت کوتبادلےکاکہہ رہےاورکبھی  دھمکیاں دے رہے ہیں۔ہائیکورٹ نے  سیکریٹری صحت سےتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -