حمزہ شہبازجیسے کرپٹ سیاستدان کوروناسے زیادہ خطرناک ہیں،فیاض الحسن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ حمزہ شہبازجیسے کرپٹ سیاستدان کوروناسے زیادہ خطرناک ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ حمزہ شہبازکی ترقی اقرباپروری کے سواممکن نہ تھی،والد کے نقش قدم پرچلتے ہوئے حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی،انہوں نے کہاکہ احتساب کابگل بج چکا،اب سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔