عبدالقادر پٹیل اور عطااللہ خان کی غیر اخلاقی گفتگو کا نوٹس،سپیکرقومی اسمبلی کا تحقیقات کا اعلان

عبدالقادر پٹیل اور عطااللہ خان کی غیر اخلاقی گفتگو کا نوٹس،سپیکرقومی اسمبلی ...
عبدالقادر پٹیل اور عطااللہ خان کی غیر اخلاقی گفتگو کا نوٹس،سپیکرقومی اسمبلی کا تحقیقات کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی رکن عبدالقادر پٹیل اور پی ٹی آئی کے عطااللہ خان کی جانب سے ایوان میں غیر اخلاقی گفتگو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کردیا اور ملوث ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا عندیہ دیدیا۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گذشتہ روز ایسے الفاظ ادا کئے جو اس ایوان کے تقدس اور وقار کے منافی ہیں،میں نے اس معاملہ کی ویڈیو نکلواوں گا اور جائزہ لیکر ایکشن لوں گا، اس ایوان کے اندر میں کسی ایک پارٹی نہیں بلکہ پورے ایوان کا اسپیکر ہوں،کوئی بھی ہو بھلے سے حکومتی رکن ہو کسی کو ایوان کی توہین کی اجازت نہیں، گزشتہ کئی دنوں میں پارلیمنٹرین نے ایسے الفاظ کہے ہیں جس پہ شرم محسوس کررہا ہوں۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بعض ارکان ایسے الفاظ ادا کرتے ہیں جس سے اس پورے ایوان کی توہین ہوتی ہے،

گذشتہ روز عبدالقادر پٹیل نے ایسے الفاظ ادا کئے جو اس ایوان کے تقدس اور وقار کے منافی ہیں،اسپیکر کو قاعدہ 20اور 21 کے تحت ایسے رکن کو ایوان سے باہر نکالنے یا اس کی سیشن کے دوران رکنیت معطل کرنے کا اختیار حاصل ہے، کسی کو بھی ایسے الفاظ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جن سے اس ایوان اور اس کے ارکان کی توہین ہو،اس ایوان میں کئی ارکان بہت نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں جس سے دیگر دوستوں کی دل آزاری ہوتی ہے،قومی اسمبلی کے رولز اور اسپیکر کے اختیارات کے تحت میں اس ایوان میں الزامات اور تضحیک آمیز ریمارکس پر کارروائی کرسکتا ہوں،میں اس ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں اگر حکومتی رکن نے غیر پارلیمانی اور نامناسب زبان استعمال کی ہیتو اس کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کل اور پہلے بھی اس ایوان میں قادر پٹیل نے نامناسب اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے، میں نے اس معاملہ کی ویڈیو نکلواوں گا اور جائزہ لیکر ایکشن لوں گا،میرا ساتھ دیں میں ہرصورت ایکشن لوں گا، اس ایوان کے اندر میں کسی ایک پارٹی نہیں بلکہ پورے ایوان کا اسپیکر ہوں،اسپیکر کے پاس ایسے ارکان کی پورے سیشن کیلئے رکنیت معطل کرنے کا بھی اختیار ہے۔

سپیکر نے نامناسب زبان استعمال کا مدعا قادر پٹیل پر ڈال کر کارروائی کا عندیہ تو نوید قمر نے حکومتی ارکان کی نشاندہی کردی اور کہا کہ اس ایوان میں گذشتہ روز جو باتیں کی گئیں اس میں حکومتی رکن بھی شامل تھے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلے،لیکن آپ نے صرف ایک ممبر کا نام لیا ہے،آپکو دونوں سائیڈذ کو دیکھنا ہوگا۔جس پر سپیکر نے کہا کہ میں کہہ رہاہوں کوئی بھی ہو بھلے سے حکومتی رکن ہو کسی کو ایوان کی توہیں کی اجازت نہیں، گزشتہ کئی دنوں میں پارلیمنٹرین نے ایسے الفاظ کہے ہیں جس پہ شرم محسوس کررہا ہوں، رول 284 میں واضح ہے کہ جو الفاظ ٹھیک نہ ہو تو ان الفاظ کو نکال دیا جائے۔

مزید :

قومی -