’بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں یہ کام نہ کریں، ورنہ کوہلی کا کھیل مزید بہتر ہوگا‘ ڈیوڈوارنرنے ٹیم کو خبردار کردیا

’بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں یہ کام نہ کریں، ورنہ کوہلی کا کھیل مزید ...
’بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں یہ کام نہ کریں، ورنہ کوہلی کا کھیل مزید بہتر ہوگا‘ ڈیوڈوارنرنے ٹیم کو خبردار کردیا

  

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کو متنبہ کیا ہے کہ رواں برس انڈیا کے دورہ آسٹریلیا کے موقعے پر انڈین کپتان وراٹ کوہلی پر فقرے نہ کسے جائیں کیونکہ ایسا کرنے سے کوہلی کا کھیل مزید بہتر ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ’ریچھ کو چھیڑنے (سلیجنگ) کی کوشش سے صرف یہ ہوگا کہ سٹار بیٹسمین کا کھیل مزید بہتر ہو جائے گا۔انڈین ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا پہنچے گی اور شیڈول کے مطابق جنوری 2021 تک میزبان ٹیم کے ساتھ چار ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -