”دورہ انگلینڈ میں مشکل پیش آئے گی لیکن کوشش ہوگی کہ۔۔۔“نوجوان فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے دل کی بات کہہ دی

”دورہ انگلینڈ میں مشکل پیش آئے گی لیکن کوشش ہوگی کہ۔۔۔“نوجوان فاسٹ ...
”دورہ انگلینڈ میں مشکل پیش آئے گی لیکن کوشش ہوگی کہ۔۔۔“نوجوان فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے دل کی بات کہہ دی

  

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے ناجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہکنڈیشنز میں تبدیلی کی وجہ سے دورہ انگلینڈ میں مشکل پیش آئے گی۔بولنگ کوچ وقار یونس کی رہنمائی میں ٹریننگ سے ردھم حاصل

کرنے کیلئے محنت کروں گا،کوشش ہوگی کہ گذشتہ سیریز کی کارکردگی انگلینڈ میں بھی دہراوں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ہمیں مناسب پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا، گھر پر ہی جم میں ٹریننگ اور فٹنس پر کام کیا،دورہ انگلینڈ میں گیند کو چمکانے کیلیے تھوک کے استعمال پر پابندی سمیت کنڈیشنز میں تبدیلی سے بھی مشکل پیش آئے گی، البتہ وہاں ٹریننگ کیلیے اچھا وقت میسر ہوگا، میزبان ٹیم کے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچز سے بھی نئی کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ میں سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ردھم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا، پاکستان میں منعقدہ گذشتہ دونوں ہوم سیریز کے میچز میں اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلیے پرعزم ہوں،کنڈیشنز میں تبدیلی سمیت مختلف مسائل کے حل کیلیے بولنگ کوچ وقار یونس کی رہنمائی حاصل کروں گا، ماضی میں بھی نیٹس میں سابق کپتان سے جو کچھ سیکھااس کا عملی اظہار انگلش ٹیم کیخلاف کرنے کی کوشش کروں گا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی حریف بیٹسمین کو بھی غیر اہم نہیں سمجھا جا سکتا،کپتان نے جب بھی گیند تھمائی کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں اڑاؤں، ٹی ٹوئنٹی کی طرح ٹیسٹ کرکٹ کا بھی لطف اٹھاتا ہوں، رواں سال ورلڈکپ نہ بھی ہوتو جس فارمیٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملے سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل -