چیئرمین نیب نے سابق سیشن جج سمیت 3 افراد کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے سابق سیشن جج سمیت 3 افراد کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
چیئرمین نیب نے سابق سیشن جج سمیت 3 افراد کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق سیشن جج سمیت 3 شخصیات کےخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،چیئرمین نیب نے 3 کرپشن کیسزکی تحقیقات کی منظوری دیدی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سیشن جج خضرحیات ودیگرکیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی اس کے علاوہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیرگورچانی اور سابق رکن اسمبلی احمد خان بلوچ کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب سنجیدہ کوششیں کررہا ہے،میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے،نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اورفرد سے نہیں،چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب کاتعلق صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے،نیب کسی دباو¿،دھمکی اورپروپیگنڈاکی پرواہ کیے بغیرکام کررہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -