سابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی

سابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی
سابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بھی نوجوانوں میں مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لی ہے۔

بختاور نے  ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی پہلی ویڈیو پاکستانی آموں پر بنائی جس میں بلاول ہاوس کی خصوصی پیکنگ میں آموں کی پیٹیاں، انہیں کاٹنے کے مختلف طریقے اور ان کی سٹوریج وغیر ہ دکھائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ آم دراصل دبئی میں مقیم عراقی نژاد معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ کی بانی کو بھجوائے گئے۔یہ آم ٹنڈو اللہ یار میں موجود زرداری خاندان کے باغوں کے تھے جن پر بلاول ہاوس کا خصوصی لیبل لگا ہوا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق زرداری خاندان کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ اور میک اپ برانڈ ’ہدی‘ کی شریک بانی مونا قطان کو آموں کا تحفہ بھجوایا گیا  جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

مونا قطان نے زرداری خاندان کی جانب سے بھجوائے گئے آموں کے  تحفے  کا شکریہ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کرکے کیا۔

 مونا قطان نے اس تحفے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں شکریہ اداکرتے سنا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

Dubai-based #MonaKattan, one of the co-founders of #HudaBeauty and Huda Kattan's sister, received a shipment of Pakistani mangoes grown in #Sindh from none other than former president Asif Ali Zardari and his family. The beauty influencer thanked #BakhtawarBhuttoZardari for the present.

A post shared by BRecorderlifestyle (@brecorderlifestyle) on

مزید :

ڈیلی بائیٹس -