ملک بھرمیں سیلف آئسولیشن میں کورونامریضوں کی اموات میں اضافہ، کتنے افراد گھروں میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے؟ افسوسناک انکشاف منظرعام پر

ملک بھرمیں سیلف آئسولیشن میں کورونامریضوں کی اموات میں اضافہ، کتنے افراد ...
ملک بھرمیں سیلف آئسولیشن میں کورونامریضوں کی اموات میں اضافہ، کتنے افراد گھروں میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے؟ افسوسناک انکشاف منظرعام پر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھرمیں سیلف آئسولیشن میں کورونامریضوں کی اموات میں اضافہ ہوگیا۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں 323افراد گھروں میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے.

نیشنل ہیلتھ سروسزکےحکام کے مطابق  سندھ میں 182مریض  گھروں میں سیلف آئسولیشن کے دوران انتقال کرگئے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں 141مریض سیلف آئسولیشن کے دوران انتقال کرگئےہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کریں تو 24 گھنٹوں میں گھروں میں سیلف آئسولیشن کے دوران سندھ میں 4 افراد انتقال کرگئے، جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں24گھنٹوں میں سیلف آئسولیشن کے دوران  ایک ایک شخص انتقال کرگیا۔

خیال رہے ملک بھرمیں کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں۔گزشتہ چویبس گھنٹوں میں مزید 105 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ3ہزار946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

تازہ اعداد وشمار کے ساتھ ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد3ہزار695  ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 ہزار 599ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 3ہزار946افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہو گئی ہے جن میں سے73,471افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں َ جب کہ 3,236 کی حالت تشویشناک ہے۔

  

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -