رائیونڈ بین الاقوامی تبلیغی مرکز کے امیر مولانا نذرالرحمان علیل‘لاہور ہسپتال منتقل، دعائوں کی اپیل

رائیونڈ بین الاقوامی تبلیغی مرکز کے امیر مولانا نذرالرحمان علیل‘لاہور ...
رائیونڈ بین الاقوامی تبلیغی مرکز کے امیر مولانا نذرالرحمان علیل‘لاہور ہسپتال منتقل، دعائوں کی اپیل

  

لاہور (آئی این پی) رائیونڈ بین الاقوامی تبلیغی مرکز کے امیر  مولانا نذرالرحمان علیل  ہوگئے، انہیں لاہور کے ایک ہسپتال منتقل گیاگیا جس کی تصدیق مرکز کے ذمہ داران نے بھی کردی اور دعائوں کی اپیل کی گئی ہے ۔ 

 تبلیغی رہنما حاجی ایم لقمان خاں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ رائیونڈ بین الاقوامی تبلیغی مرکز کے امیر مولانا الحاج حاجی عبدالواہاب رحمتۃ اللہ علیہ دنیا فانی سے کوچ اور خالق حقیقی سے جا ملنے کے بعد جید عالم مولانا نذرالر حمان کو تبلیغی مرکز کا امیر مقر رکیا گیا تھا گذشتہ روز امیر مولانا نذرالرحمان کا بلڈ پریشر ہائی ہونے سے کھبراہٹ اور طبیت خراب ہونے پر لاہور ہسپتال صحت یابی کے لیئے منتقل کیا گیا تمام اہل اسلام سے امیر مرکز مولانا نذرالرحمان کی صحت یابی کے لیئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے

ان کی علالت پر کچھ ناعاقبت اندیشوں نے غیرمصدقہ انتقال کی افواہیں پھیلاناشروع کردیں لیکن اس کی تردید کی گئی ہےا ور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا۔

 مفتی عبدالواحد قریشی کے حوالے سے ایک اور صاحب نے بتایا کہ "امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان مدظلہم کی وفات کی خبر جھوٹ ھے وہ الحمدللہ باعافیت ہیں "۔

 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -قومی -