روسی طیارے کافیول ختم ،کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا

روسی طیارے کافیول ختم ،کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا
روسی طیارے کافیول ختم ،کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان سے دبئی جانے والاروسی طیارہ فیول ختم ہو نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق افغانستان سے دبئی جانے والاروسی طیارے کا فیول ختم ہو گیا،طیارے کے کپتان نے فیول بھروانے کیلئے سی اے اے سے اجازت مانگی ۔

ایئرپورٹ منیجر عمران خان نے کہاکہ روسی کارگو طیارے کی ری فیولنگ کیلئے عملے نے لینڈنگ کی اجازت مانگی ،روسی طیارہ تیل بھر کر کچھ دیر بعد دبئی روانہ ہو گا ،انہوں نے کہاکہ روسی کارگوطیارہ افغانستان کے بگرام ایئرپورٹ سے دبئی جارہاتھا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -