سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 1100 روپے کا مزید اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں جا پہنچی ؟ نیا ریکارڈ

سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 1100 روپے کا مزید اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں جا ...
سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 1100 روپے کا مزید اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں جا پہنچی ؟ نیا ریکارڈ

  

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی فی تولہ سون کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1300 اور 1114 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا اور دس گرام سونے کی نئی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 2 ہزار روپے اور 87448 روپے ہو گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 3 ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چار کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت اب تک 4 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جائے گا۔

مزید :

بزنس -