کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی تیاریاں کیسی ہیں؟نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دشمن قوتوں کی غلط فہمی دور کر دی

کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی تیاریاں کیسی ہیں؟نیول چیف ایڈمرل ...
کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی تیاریاں کیسی ہیں؟نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دشمن قوتوں کی غلط فہمی دور کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےمشترکہ فوجی حکمت عملی کوآج کے دور کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے نیول چیف کا استقبال کیا۔نیول چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسران سے خطاب کے دوران مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دفاعی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ عسکری طاقت کے ساتھ ایمان کی مضبوطی اورکردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے،مشترکہ فوجی حکمت عملی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،مستقبل کے چیلنجز سے روشناس کرانے کے لیے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا کردار اہم ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -