ارطغرل کی بھرپور کامیابی، پاکستان اور ترکی کے اداکاروں کا مل کر ڈرامے اور فلمیں بنانے کا فیصلہ، بڑی پیشرفت

ارطغرل کی بھرپور کامیابی، پاکستان اور ترکی کے اداکاروں کا مل کر ڈرامے اور ...
ارطغرل کی بھرپور کامیابی، پاکستان اور ترکی کے اداکاروں کا مل کر ڈرامے اور فلمیں بنانے کا فیصلہ، بڑی پیشرفت

  

استنبول (رانا فیصل عزیز)  پاکستان اور ترکی کے فنکاروں کے مل کر ڈرامے اور فلمیں بنانے کا معاہدہ طے پاگیا، ارطغرل ڈرامے کی مرکزی کاسٹ نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ترک شوبز انڈسٹری میں نمایاں نام رکھنے والی کمپنی " حسن گُنگر" مینجمنٹ اور پاکستانی گروپ آف کمپنیز "امتیاز ہولڈنگ"  کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے اداکار مل کر کام کرسکیں گے ۔ دونوں ملکوں کے فنکار مشترکہ ڈرامے  اور فلمیں  بنائیں گے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ۔

ارطغرل غازی سیریز کے بڑے کردار ارطغرل،ترگت،بامسی الپ،سلجان خاتون،گُندوز سمیت دیگر اداکار نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستانی میڈیا اور شوبز کے لوگوں سے ملیں گے۔

مزید :

تفریح -