لاہور میں دریائے راوی پر سیر کرنے والوں کے ساتھ کیا واردات کی جاتی ہے؟ ایسا انکشاف کہ روح تڑپ اٹھے

لاہور میں دریائے راوی پر سیر کرنے والوں کے ساتھ کیا واردات کی جاتی ہے؟ ایسا ...
لاہور میں دریائے راوی پر سیر کرنے والوں کے ساتھ کیا واردات کی جاتی ہے؟ ایسا انکشاف کہ روح تڑپ اٹھے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دریائے راوی پر سیاحوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک شہری نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا 18 سالہ بیٹا 22 مئی کو اپنے دوست کے ساتھ سیر کرنے کیلئے دریائے راوی گیا تھا جہاں اسے ریاض ملاح نے گرفتار کرلیا اور اب تاوان مانگ رہا ہے، اس کے بیٹے کو اغوا ہوئے ایک مہینے سے زیادہ ہوگیا لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔

پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ریاض ملاح سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -