ترکی نے پاکستانی سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ترکی نے پاکستانی سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنادی
ترکی نے پاکستانی سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

  

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کی قومی ایئرلائن ترکش ایئرلائنز نے جولائی سے پاکستان کیلئے دوبارہ فلیٹ آپریشن  شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

کرونا کے باعث چار ماہ قبل ترک ایئر لائنز نے اپنی لوکل اور بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔ یکم جون  کے بعد سے مرحلہ وار ڈومیسٹک اور یورپ کے لئے فضائی روٹس کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

اب پاکستان کےلئے فلائٹ آپریشن  جولائی سے شروع کیا جا رہاہے  ترکش ایئرلائن ہفتے میں 4 دن  منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سے براہ راست ترکی کیلئے پروازیں چلائے گی۔

مختلف ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان کیلئے کیلئے پروازوں کی بحالی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل فضائی آپریشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں لوگ سیاحت کی غرض سے ترکی کا سفر کرتے ہیں، ترک حکومت کا یہ اعلان یقیناً ایسے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -