کنواروں کیلئے بڑی خوشخبری، شادی ہالز کھولنے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا

کنواروں کیلئے بڑی خوشخبری، شادی ہالز کھولنے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا
کنواروں کیلئے بڑی خوشخبری، شادی ہالز کھولنے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے شادی ہالز کھولنے کی جانب اہم قدم اٹھالیا، شادی ہالز کے ایس او پیز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

 ایس او پیز تیار ہونے کے بعد مشروط طور پر شادی ہالز کھولنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ شادی ہالز ایسوسی ایشن کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ اس ملاقات میں شادی ہالز کے کاروبار سے وابستہ افراد کی مشکلات پر بات کی گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ میں شادی ہالز کو خاطر خواہ ریلیف دیا گیا ہے، ہالز کھولنے کا فیصلہ وفاق کی مشاورت سے کیا جائے گا، اس سلسلے میں وہ این سی سی میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -