تہلکہ خیز انٹرویو، وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے ہی روک دیا، کابینہ کی اندرونی کہانی

تہلکہ خیز انٹرویو، وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے ہی روک دیا، ...
 تہلکہ خیز انٹرویو، وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو بات کرنے سے ہی روک دیا، کابینہ کی اندرونی کہانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تہلکہ خیز انٹرویو پر انہیں آئندہ سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فواد چوہدری کے انٹرویو پر گرماگرم بحث ہوئی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے فواد چوہدری کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ ایک وفاقی وزیر کو گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو آئندہ سیاسی گفتگو کے دوران احتیاط کی ہدایت کی۔ فواد چوہدری نے جب اپنے انٹرویو کے حوالے سے وضاحت دینے کی کوشش کی تو وزیر اعظم نے موضوع ہی بدل لیا۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے 6 ماہ ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں نے بہت نقصان پہنچایا، جہانگیر ترین نے اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی کرائی، وہ واپس آئے تو انہوں نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔

فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی پالیسیوں کو بھی اپنے انٹرویو میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -