خواتین کو اپنا دیوانہ بنا کر اُن سے 24 کروڑ روپے ہتھیانے والے شخص کی حیران کن کہانی

خواتین کو اپنا دیوانہ بنا کر اُن سے 24 کروڑ روپے ہتھیانے والے شخص کی حیران کن ...
خواتین کو اپنا دیوانہ بنا کر اُن سے 24 کروڑ روپے ہتھیانے والے شخص کی حیران کن کہانی

  

ہیلسنکی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک فن لینڈ میں خواتین کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے اور کنگال کر ڈالنے والا ملزم بالآخر دھر لیا گیا۔ ویب سائٹ foreigner.fi کے مطابق اس ملزم کا تعلق فن لینڈ کے علاضے اوسٹروبوتھنیا سے ہے اور اس کی عمر 60سال ہے۔ وہ گزشتہ 10سال سے خواتین کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے کی وارداتیں کر رہا تھا۔ وہ زیادہ تر بوڑھی اور ادھیڑ عمر خواتین کو اپنا شکار بناتا تھا۔اس نے مجموعی طور پر خواتین سے 13لاکھ یورو(تقریباً 24کروڑ 35لاکھ روپے)ہتھیائے۔

اوسٹروبوتھنیا پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے ہاتھوں لٹنے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون 90سال کی تھی۔ زیادہ تر خواتین 40سے 50سال کے درمیان عمر کی تھیں۔ ملزم میوزک کنسرٹس، ڈانس کلبوں اور دیگر ایسے تفریح کے مقامات پر جاتا اور وہاں سے کسی خاتون کو اپنا شکار بناتا۔ وہ پہلے اپنے شکار کا انتخاب کرتا اور پھر اس سے گفتگو کرکے اس کا اعتماد حاصل کرکے محبت کا اظہار کرتا اور پھر مختلف حیلوں بہانوں سے ان سے رقم بٹورتا رہتا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کے ہاتھوں لٹنے والی اب تک 37خواتین سامنے آ چکی ہیں اور اس کے خلاف مقدمے میں فریق بن چکی ہیں تاہم یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -