دو خواتین کا معروف گلوکار جسٹن بیبر پر جنسی زیادتی کا الزام، جواب میں گلوکار نے اپنی بے گناہی کا ثبوت پیش کردیا، سب کو حیران کردیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار جسٹن بیبر پر دو خواتین نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس پر اب گلوکار خود میدان میں آ گئے ہیں اور ثبوت سامنے لا کر ان خواتین کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق جسٹن بیبر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کئی ٹویٹس کی ہیں جن میں اس نے کچھ رسیدیں، ای میلز، سوشل میڈیا پوسٹس اور پریس رپورٹس شیئر کی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ جن دنوں میں یہ خواتین جنسی زیادتی کا الزام عائد کر رہی تھیں ان دنوں میں جسٹن بیبر ان جگہوں سے سینکڑوں میل دور موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر پر 20جون کو ڈینیئلی نامی ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ یہ 2014ءکا واقعہ ہے۔ میں بوس و کنار پر رضامند ہوئی تھی لیکن گلوکار نے میری مرضی کے خلاف مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس کے چند روز بعد ایک ٹوئٹر صارف خاتون نے بھی ایسا ہی الزام عائد کر دیااور کہا کہ جسٹن بیبر نے 2015ءمیں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس پر جسٹن بیبر نے ثبوتوں کے ساتھ اپنی ٹویٹس میں لکھا ہے کہ ”میرے پورے کیریئر میں مجھ پر ایسے الزامات لگتے آئے ہیں اور عموماً میں ایسی بے بنیاد باتوں کا جواب نہیں دیتا لیکن اپنی بیوی سے بات کرنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان خواتین کو غلط ثابت کروں۔یہ تمام ای میلز، رسیدیں، سوشل میڈیا پوسٹس اور پریس رپورٹس ان دونوں خواتین کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔ وہ جہاں بتا رہی ہیں کہ میں نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ان چیزوں پر درج تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ ان دنوں میں ان جگہوں سے سینکڑوں میل دورتھا اور میری اس وقت کی گرل فرینڈ سلینا گومیز میرے ساتھ تھی۔