ایئرپورٹ پر مسافر سے کوکین برآمد، لیکن چھپائی کہاں ہوئی تھی؟ دیکھ کر ایئرپورٹ حکام کے گال بھی شرم سے لال ہوگئے

ایئرپورٹ پر مسافر سے کوکین برآمد، لیکن چھپائی کہاں ہوئی تھی؟ دیکھ کر ...
ایئرپورٹ پر مسافر سے کوکین برآمد، لیکن چھپائی کہاں ہوئی تھی؟ دیکھ کر ایئرپورٹ حکام کے گال بھی شرم سے لال ہوگئے

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ایک برطانوی شہری سے کوکین برآمد ہو گئی جو اس نے ایسی جگہ چھپائی ہوئی تھی کہ دیکھ کر ایئرپورٹ حکام کے بھی شرم سے گال لال ہو گئے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق یہ آدمی جمیکا سے برسلز پہنچا تھا جہاں سے اسے برطانیہ روانہ ہونا تھا تاہم جب وہ ایک ڈرگ ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا تو اس کی جامہ تلاشی لی گئی۔

جامہ تلاشی میں یہ شرمناک انکشاف ہوا کہ اس شخص نے اپنے جسم کے ساتھ ایک مصنوعی عضو مخصوصہ لگا رکھا تھا جس کے اندر کوکین بھری ہوئی تھی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اس کے مصنوعی عضو میں سے 127گرام کوکین برآمد ہوئی۔ ملزم کو پولیس کے حوالے کیا گیا جس نے مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ یہ کوکین اپنے ذاتی استعمال کے لیے لیجا رہا تھا۔ عدالت میں پراسیکیوٹرز نے ملزم کو 3سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -