ایپل نے نیا آپریٹنگ سسٹم iOS 14 متعارف کروادیا، اس کی کیا خصوصیات ہیں؟ آپ بھی جانئے

ایپل نے نیا آپریٹنگ سسٹم iOS 14 متعارف کروادیا، اس کی کیا خصوصیات ہیں؟ آپ بھی ...
ایپل نے نیا آپریٹنگ سسٹم iOS 14 متعارف کروادیا، اس کی کیا خصوصیات ہیں؟ آپ بھی جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی طرف سے نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں نئے متاثر کن فیچرز رکھے گئے ہیں۔ دی مرر کے مطابق نیا آپریٹنگ سسٹم ڈویلپرز کی عالمی کانفرنس ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 20میں متعارف کروایا گیا۔ آئی او ایس کی اس نئی اپ ڈیٹ کا’بیٹا ورژن‘ ڈاﺅن لوڈنگ کے لیے مہیا کر دیا گیا ہے تاکہ ڈویلپرز اسے استعمال کر سکیں۔ تاہم حتمی ورژن صارفین کے لیے رواں سال ستمبر تک دستیاب ہو گا جو صارفین کو اپ ڈیٹ کی صورت میں بلامعاوضہ ملے گا۔

اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں کال آنے پر اس کی اطلاع پوری سکرین پر نمودار نہیں ہو گی بلکہ ایک بینر کی شکل میں سکرین کے بالائی حصے پر دکھائی دے گی۔ اس کے علاوہ اس میں ہوم سکرین ویجٹس سمیت ’پکچراِن پکچر‘ جیسے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ پکچر ان پکچر کے فیچر کی بدولت صارفین اب فون پر دوسرے کام کرتے ہوئے فیس ٹائم کال بھی کر سکیں گے یا ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ اس دوران اگر صارفین چاہیں تو ویڈیو کی جگہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے سکرین سے ہٹا بھی سکیں گے، تاکہ ویڈیو ہٹ جائے اور اس کی آڈیو انہیں سنائی دیتی رہے۔اس آپریٹنگ سسٹم میں آئی فون صارفین ایپلی کشنز کو نہ صرف نئے انداز میں دیکھ سکیں گے بلکہ انہیں نئی ترتیب بھی دے سکیں گے۔

اس میں ایپ لائبریری کا ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین ایپلی کیشنز کو اپنی مرضی سے ترتیب دے سکیں گے۔ اس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ صارفین اپنی گاڑیاں بھی لاک /ان لاک کر سکیں گے تاہم اس کے لیے گاڑی میں بھی متعلقہ فیچر ہونا لازمی ہو گا جو صرف بی ایم ڈبلیو فائیو کے 2021ءماڈل میں ہی مہیا ہو گا۔ آئی فون صارفین اس فیچر کے ذریعے کار کی یہ ڈیجیٹل چابی میسج کے ذریعے اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔ان کے علاوہ بھی آئی او ایس کی اس اہم ترین اپ ڈیٹ میں ایسے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جن کا صارفین کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -