ہم جبر اور طاقت سے ریاست مضبوط نہیں نئے محاذ کھول کر ۔۔۔احسن اقبال نے سنگین خدشے کا اظہار کر دیا

ہم جبر اور طاقت سے ریاست مضبوط نہیں نئے محاذ کھول کر ۔۔۔احسن اقبال نے سنگین ...
ہم جبر اور طاقت سے ریاست مضبوط نہیں نئے محاذ کھول کر ۔۔۔احسن اقبال نے سنگین خدشے کا اظہار کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےکہاہےکہ تاریخ میں اُن ریاستوں کا انجام خوشگوار نہیں ہوا جن کی بنیاد جبر اور طاقت پہ رکھی گئی،وہی ریاستیں کامیاب ہوئی ہیں جنکی طاقت کا انحصار اُن کے عوام کی فلاح اور قانون کی حکمرانی کے نظریہ سے مضبوط رشتہ پر ہوتا ہے،ہم جبر اور طاقت سے ریاست مضبوط نہیں،نئے محاذ کھول کر کھوکھلی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 میں پاکستان کی ترقی کے لئے جہاں فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے ساتھ ہی 2025 تک اسے دنیا کی پہلی 25 معیشتیں میں شامل کرنے کا پلان “وژن 2025” بھی ترتیب دیا- دنیا بھر نے اس کی ستائش کی- آج بھی اس سے بہتر ترقی کا پلان نہیں مگر سب ضائع کر دیا ہے۔انہوں نے "ویژن 2025"کی پی ڈی ایف فائل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے کیا ایشوز ہیں اور ہم آگے کیسے بڑھ سکتے ہیں؟ ان سوالات کا جواب پانے کے لئے اس کا ضرور مطالعہ کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -