اس سال حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن

اس سال حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر ...
اس سال حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن

  

جدہ (محمد اکرم اسد) امسال حجاج کی کل تعداد 10 ہزار  سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ عازمین حج کا مکمل طبی معائنہ ہو گا اور حج کے بعد انہیں ایک خاص عرصے تک گھروں میں محدود رہنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سعودی وزیرحج و عمرہ  ڈاکٹر محمد صالح بنتن اور وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مشترکہ ورچوائل پریس کانفرنس میں کیا۔

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’اس سال 65 سال سے کم عمر افراد کے علاوہ ان لوگوں کو حج پر جانے کی اجازت ہوگی جو دائمی بیماریوں سے محفوظ ہیں۔وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’وبائی امراض سے پاک حج موسم کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں کیونکہ حج کو وبائی امراض سے پاک رکھنے کے لیے ہمارے پاس طویل تجربہ ہے۔‘وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’حج موسم کے لیے وزارت نے سخت صحت منصوبہ بنایا ہے جس پر مکمل طور پر عمل ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’امسال مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوگا نیز حج کے ایام کے دوران بھی وہاں موجود تمام افراد کا معائنہ ہوتا رہے گا۔‘’وبائی امراض کے انسداد کے لیے ایک ہسپتال صرف کورونا کے لیے مختص ہوگا جسے تمام سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔‘

وزیر حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’امسال حج کے لیے مختلف منصوبہ بنایا ہے، ہم محفوظ حج موسم کو یقینی بنائیں گے۔وزیر حج نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک میں کسی بھی حاجی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس میں کسی صورت استثنیٰ نہیں ہے۔‘سعودی عرب میں کام کرنے والی سفارتی مشنز کے عازمین کو حج کی اجازت دینے کے لیے مختلف سفارتخانوں سے مل کر ہو گا۔ 

مزید :

عرب دنیا -