ابو ظہبی کے امیر کا اپنے ملازمین کو پانی کی ٹینکی میں مہنگا ترین منرل واٹر بھرنے کا حکم، انوکھی ترین عادت منظر عام پر آگئی

ابو ظہبی کے امیر کا اپنے ملازمین کو پانی کی ٹینکی میں مہنگا ترین منرل واٹر ...
ابو ظہبی کے امیر کا اپنے ملازمین کو پانی کی ٹینکی میں مہنگا ترین منرل واٹر بھرنے کا حکم، انوکھی ترین عادت منظر عام پر آگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی کے ارب پتی امیر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ایک ایسی عادت کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سن کر ان کی شاہانہ زندگی پر ہر کوئی دنگ رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شیخ خلیفہ برطانیہ کے علاقے برک شائر میں 6کروڑ پاﺅنڈ مالیت کے ایک عالیشان گھر کے مالک ہیں اور اس گھر کے ملازموں کو انہوں نے حکم دے رکھا ہے کہ گھر کی ٹینکی میں عام پانی کی بجائے مہنگا ترین منرل واٹر ’ایویان‘ بھرا جائے، حالانکہ لانسر پراپرٹی ایسیٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ شیخ خلیفہ کبھی کبھار دن میں اس گھر میں جاتے ہیں مگر انہوں نے کبھی اس محل نما گھر میں رات نہیں گزاری۔

شیخ خلیفہ نے یہ گھر 1کروڑ 80لاکھ پاﺅنڈ میں خریدا تھا جس میں وسیع و عریض باغات تھے لیکن پھر بھی انہیں یہ گھر تنگ لگتا تھا جس پر انہوں نے آس پاس کی زمین خرید کر اس گھر کا حصہ بنا دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس گھر کی تزئین و آرائش پر اس قدر رقم خرچ کی کہ گھر کی مالیت 6کروڑ پاﺅنڈ تک پہنچ گئی۔ اس گھر کا منرل واٹر ’ایویان‘ سے بھرا ہوا ٹینک فرانس سے برطانیہ لایا گیا تھا۔اس کے علاوہ بھی اس شاہی خاندان کے اس علاقے میں کئی گھر ہیں۔واضح رہے کہ شیخ خلیفہ کے سوتیلے شیخ منصور مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کے مالک ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -