"فواد چوہدری کو ایک کیڑا ہے، وہ ایویں چولیں مارتا ہے" فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے

"فواد چوہدری کو ایک کیڑا ہے، وہ ایویں چولیں مارتا ہے" فیاض الحسن چوہان میدان ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ایک کیڑا ہے، وہ ایویں ہی چولیں مارتا رہتا ہے۔

نجی ٹی وی24 نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، فواد چوہدری کے بیان کی وجہ سے پوری قیادت کا دل دکھ گیا ہے، فواد چوہدری کو کیڑا ہے، یہ کیڑا کیا ہے؟ انہیں اختلاف کا کیڑا ہے، انہیں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کا کیڑا ہے، یہ کسی بات سے مطمئن نہیں ہوتے، یہ ایک جگہ ٹک کر بیٹھ ہی نہیں سکتے، اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے فواد چوہدری کے انٹرویو پر اپنے رد عمل میں کہا کہ فواد چودھری تو ایوِیں چولیں مار رہا ہے۔ میں پنڈی میں رہتا ہوں اور میرے پاس اس سے بھی زیادہ معلومات ہوتی ہیں۔ پارٹی ڈسپلن میں ایسی باتیں بیچ چوراہے نہیں کرنی چاہئیں۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے 6 ماہ ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں نے بہت نقصان پہنچایا، جہانگیر ترین نے اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی کرائی، وہ واپس آئے تو انہوں نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔

فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی پالیسیوں کو بھی اپنے انٹرویو میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -