جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں اس وبا سے بچانے کیلئے کیا کیا جائے گا؟ پی سی بی نے حکمت عملی واضح کردی

جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں اس وبا سے بچانے کیلئے کیا کیا ...
جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں اس وبا سے بچانے کیلئے کیا کیا جائے گا؟ پی سی بی نے حکمت عملی واضح کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں ایک مخصوص ماحول میں رکھا جائے گا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں 24 جون کو بائیو سکیور ماحول میں رکھا جائے گا جس کے بعد 25 جون کو ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

جن کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے 25 جون کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے مانچسٹر روانہ کردیا جائے گا۔ برطانیہ پہنچتے ہی 24 گھنٹوں کے دوران انگلش کرکٹ بورڈ کا میڈیکل بورڈ ان کے دوبارہ کورونا کے ٹیسٹ کرے گا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف اور فواد عالم کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کے پیر کے روز ٹیسٹ کرائے گئے تھے جن کے نتائج منگل کو سامنے آئے ہیں۔

افتخار احمد، امام الحق ، خوشدل خان، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ کے بھی منگل کے روز کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے منگل کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پیر کے روز حیدر علی ، حارث روف اور شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت جبکہ عماد وسیم اور عثمان شنواری کے منفی آئے تھے۔

مزید :

کھیل -