”چرسی، کدی نہ مرسی!!!“ کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ماہرین نے حیران کن اعلان کر دیا

”چرسی، کدی نہ مرسی!!!“ کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ماہرین نے حیران کن اعلان ...
”چرسی، کدی نہ مرسی!!!“ کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ماہرین نے حیران کن اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل میں میڈیکل کینابس ریسرچ اینڈ اینوویشن سینٹر ”حیفہ“ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ چرس کے استعمال سے کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار کچھ افراد کی علامات کا علاج ممکن ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین نے ریم بیم ہسپتال میں طبی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی چرس سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے ایسے مریض جن میں جان لیوا حد تک پھیپھڑوں کی سوزش پائی جاتی ہے، انہیں چرس استعمال کرائی جا سکتی ہے۔

ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید بیمار متاثرین کو کسی حد تک چرس کے استعمال سے آرام ملتا ہے۔ ڈاکٹر ایگال لوریا ہیون کہتے ہیں کہ اسرائیل میں پہلی مرتبہ لیبارٹری میں تجربات کے دوران کینابس کی مختلف اقسام کے ذریعے کورونا کے علاج میں کسی حد تک مدد ملی ہے۔

ڈاکٹر ایگال لوریاہیون نے بتایا کہ ہم چرس کے خون کے سفید خلیوں پر ا ثرات کا جائزہ لے رہے ہی اور تحقیق اس بات پر کی جا رہی ہے کہ چرس کی کتنی مقدار سوزش کے عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ چرس خلیوں کے نیٹ ورک میں رابطہ کاری میں مدد دیتی ہے اور امیون سسٹم کو پیغام پہنچانے میں مددگار ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -