گندم کی درآمد کا معاملہ ،ای سی سی نے پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کر لیں

 گندم کی درآمد کا معاملہ ،ای سی سی نے پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کر لیں
 گندم کی درآمد کا معاملہ ،ای سی سی نے پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کر لیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نےکہاہےکہ گندم کی درآمدسےمتعلق ای سی سی میں پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کر لی ہیں،وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعداسےپنجاب کابینہ میں پیش کیاجائےگا،صرف حکومت کی ریلیزپرانحصار نہ کرنےوالی فلورملزکی حوصلہ افزائی کرینگے جبکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیےکسی اقدام سے گریز نہیں کرینگے۔

نجی ٹی وی کےمطابق سینئروزیر پنجاب عبدالعلیم خان نےکہاہےکہ گندم کی درآمدسےمتعلق ای سی سی میں پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں،پنجاب نےگندم خریداری اوردیگرصوبوں کاتقابلی جائزہ ای سی سی میں رکھاتھا،وفاقی حکومت 2.5ملین میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی اجازت دے رہی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجی شعبے نےگندم امپورٹ نہ کی تو وفاقی حکومت خود بھی کر سکتی ہے،وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد اسےپنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا،صرف حکومت کی ریلیزپرانحصار نہ کرنےوالی فلورملزکی حوصلہ افزائی کرینگے،گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیےکسی اقدام سےگریزنہیں کرینگے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -