پنجاب حکومت اپنا وعدہ پورے کرے اور اس کالج کی ذمہ داری خود اٹھائے۔۔۔۔ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی لاہور نے بڑا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت اپنا وعدہ پورے کرے اور اس کالج کی ذمہ داری خود اٹھائے۔۔۔۔ٹیچنگ ...
پنجاب حکومت اپنا وعدہ پورے کرے اور اس کالج کی ذمہ داری خود اٹھائے۔۔۔۔ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی لاہور نے بڑا مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہراعوان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گو جرنوالہ کی ذمہ داری خود اٹھائے،یوای ٹی اس کالج کا مالی بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتی۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہراعوان نے کہا کہ یوای ٹی پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہے،رچنا کالج کا مالی بوجھ 2003سے برداشت کررہے ہیں، اب ہم میں مزید سکت نہیں رہی،پنجاب حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے لیے یوای ٹی کو فنڈز دے گی مگر آج تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا، اس مد میں یوای ٹی کا رچناکالج کی مد میں ایک ارب سے زائد پنجاب حکومت کے ذمے واجب الاداء ہے۔رچنا کالج کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ میں ہمارے پاس کوئی پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوای ٹی کے آئندہ بجٹ میں ایک ارب روپے کا مالی خسارہ متوقع ہے،لہذا رچنا کالج کے ملازمین کی اگست کی تنخواہوں کا انتظام پنجاب حکومت خود کرے،ہمیں رچنا کالج کے ملازمین سے مکمل ہمدردی ہے.

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -