کورونا وائرس جنوبی افریقہ کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا، کتنے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

کورونا وائرس جنوبی افریقہ کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا، کتنے افراد کے ٹیسٹ مثبت ...
کورونا وائرس جنوبی افریقہ کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا، کتنے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس جنوبی افریقی کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا ہے اور اب تک 7 افراد کے نتائج مثبت آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ساﺅتھ افریقہ (سی ایس اے) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حال ہی میں مجموعی طور پر آرگنائزیشن، ایسوسی ایشنز اور کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز سمیت 100 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ لئے گئے ہیں جن میں سے 7 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ان 7 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ ان تمام لوگوں کو نتائج مثبت آنے کے بعد ازخود قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے 27 جون کو 3 ٹیموں کا منفرد میچ کرانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں اسے کورونا خدشات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا اور اب کرکٹ سے وابستہ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جنوبی افریقہ میں کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -