سنتھیا رچی نئی مصیبت میں پھنس گئیں، ہرجانے کا تیسرا نوٹس بھجوادیا گیا، رقم کتنی ہے؟ جان کر ہوش اڑجائیں

سنتھیا رچی نئی مصیبت میں پھنس گئیں، ہرجانے کا تیسرا نوٹس بھجوادیا گیا، رقم ...
سنتھیا رچی نئی مصیبت میں پھنس گئیں، ہرجانے کا تیسرا نوٹس بھجوادیا گیا، رقم کتنی ہے؟ جان کر ہوش اڑجائیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون بلاگرسنتیھا رچی کو بےبنیاد، من گھڑت و بیہودہ الزامات لگانے پر پانج ارب روپےہرجانے کا تیسرا نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری نے کہا ہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اوراسکاایک بیان دوسرے بیان کی نفی کرتا ہے،سنتھیا ڈی رچی کواسلام آباد ہائی کورٹ کےباہرمیڈیا کے سامنے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف بے بنیاد،من گھڑت اور بیہودہ الزامات لگانے پر  پانج ارب روپے ہرجانے کا تیسرا نوٹس بھیج دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنتھیا رچی کا الزام کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں انہیں رحمان ملک نے بتائیں جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی ہے،سینیٹر رحمان ملک کا سنتھیا رچی کیساتھ کبھی اسطرح کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی،سینیٹر رحمان ملک اسطرح کی بیہودہ،غیر مہذب الزامات اور گفتگو کے بارے سوچ بھی نہیں سکتے،سنتھیا رچی کی کسی بھی الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ جھوٹ کا پلندہ ہے،

انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون نے من گھڑت، بےبنیاد اور نازیبا الزامات لگا کر سینیٹر رحمان ملک کی قومی و بین القوامی ساکھ مجروح کی،امریکی خاتون پندرہ دن کے اندر اپنے من گھڑت و بیہودہ الزامات اسی طرح پریس کانفرنس میں واپس لیکر غیرمشروط معافی مانگے اور پانچ ارب ہرجانہ ادا کرے،امریکی خاتون نے سب سے پہلے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف نازیبا الزامات لگاکر پیپلز پارٹی سمیت ہر پاکستانی کو مجروح کیا،سینیٹر رحمان ملک نے بطور چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سنتھیا رچی کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف الزامات پر نوٹس لیا،سنتھیا رچی نےنوٹس لینےکےردعمل میں سینیٹر رحمان ملک پریکے بعد دیگرے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری رکھا،سنیٹر رحمان ملک سنتھیا رچی کی کسی بھی بیہودہ الزام کا براہ راست جواب نہیں دینگے،سینیٹر رحمان ملک سنتھیا رچی کو عدالت کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لائٰیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -