فواد چوہدری کے انٹرویو نے کابینہ میں ہنگامہ برپا کردیا

فواد چوہدری کے انٹرویو نے کابینہ میں ہنگامہ برپا کردیا
فواد چوہدری کے انٹرویو نے کابینہ میں ہنگامہ برپا کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کے  منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹرویو پر خوب ہنگامہ ہوا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزرا نے فواد چوہدری کے بیان پر کڑی تنقید کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ان کے انٹرویو پر بھرپور احتجاج کیا۔ اسد عمر نے فواد چوہدری کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ ایک وفاقی وزیر کو گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

کابینہ اجلاس میں فواد چوہدری کے انٹرویو کی وجہ سے وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا پارہ خوب چڑھا ہوا نظر آیا۔ انہوں نے نہ صرف فواد چوہدری پر تنقید کی بلکہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی رگڑ دیا۔ فیصل واوڈا نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے کہا کہ آپ دونوں تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، اس میں کیا شک ہے۔

فیصل واوڈا کی فواد چوہدری کے ساتھ بھی خوب بحث ہوئی، معاملہ اتنا گرم ہوگیا کہ وزیر اعظم کو مداخلت کرنا پڑی لیکن اس سے بات نہیں بنی اور فیصل واوڈا کا غصہ ٹھنڈا نہ کیا جاسکا۔ بالآخر وزیر اعظم فیصل واوڈا کو دوسرے کمرے میں لے گئے اور ان کا غصہ ٹھنڈا کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -