ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟

ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟
ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔

ایمریٹس ایئر لائنز کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن 3 جولائی تک معطل رہے گا جس کے بعد اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔ ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے آپریشن کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کیا ہے۔ ایمریٹس ایئر لائنز کی دبئی سے ہانگ کانگ جانے والی فلائٹ میں موجود 26 پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے تھے۔

پیر کے روز ہانگ کانگ کی حکومت نے بتایا تھا کہ شہر میں کورونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 29 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

مزید :

عرب دنیا -