ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی اپنے سابقہ اتحادی کا منہ دیکھتے رہ جائیں گے

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران ...
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی اپنے سابقہ اتحادی کا منہ دیکھتے رہ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ پیٹرول کی عدم دستیابی پرحکومت اپنی پوزیشن ابھی تک واضح نہیں کرسکی،تنخواہیں نہ بڑھاکرحکومت نےسرکاری ملازمین کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے،ملک پر نا اہل  اور نالائق ٹولہ مسلط ہے،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پےدرپےبحرانوں نےعوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،پیٹرول کی عدم دستیابی پرحکومت اپنی پوزیشن ابھی تک واضح نہیں کرسکی،ادویات،آٹا،چینی اورپیٹرول کےبعداب ایل پی جی کابحران سراٹھارہاہےموجودہ حکومت میں بحرانوں کی فہرست لمبی ہوگئی،نہ جانےکب ختم ہوگی؟۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ بڑھاکرحکومت نےسرکاری ملازمین کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے،ملک پر نا اہل اور نالائق ٹولہ مسلط ہے،میرے ملک میں وسائل کی کمی نہیں،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

مزید :

قومی -