استنبول میں اچانک ایسی آفت آگئی کہ سائنسدان بھی ہکا بکا رہ گئے، تباہی مچ گئی، زلزلہ نہیں آیا بلکہ ۔۔۔۔
استنبول (رانا فیصل عزیز) منگل کے روز استنبول میں ایک غیر متوقع سمندری بگولے ( ٹورنیڈو ) نے شہر کو خوفناک طوفان کے حوالے کر دیا جس سے زبردست بارشوں اور اولوں کے نتیجے میں مغربی علاقوں میں طوفان برپا ہو گیا ۔
ترک محکمہ موسمیات کے جنرل ڈائر یکٹر شہریوں کو متوقع بارشوں سے خبردار کرتے رہے ہیں تاہم ٹورنیڈو کے متعلق کوئی اطلاعات نہیں تھیں ۔ یہ شہر پر ایک اچانک نازل ہونے والی آفت تھی۔
استنبول کے علاقے "سلطان غازی" اور" غازی عثمان پاشا" کے شہری اچانک خطر ناک بارش کا نشانہ بنتے ہی تیز ہواؤں سے پناہ مانگتے دکھائی دیے ۔ استنبول کے وسطی علاقے "کاہتانے "میں بھی سیلاب آ گیا جس کی وجہ سے شہری بس اسٹاپ اور دکانوں میں پناہ لینے پر مجبورہوگے۔ مغربی علاقے بیوک چیک مے جے میں بھی طوفانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔