جہانگیر ترین کس طرح بیرون ملک چلے گئے ؟پیپلز پارٹی نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ حکمران جماعت کے لئے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کس طرح بیرون ملک چلے گئے ؟نواز شریف اورجہانگیر ترین دونوں کو واپس آنا چاہیئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی حالت سب کے سامنے ہے ،جہانگیر ترین کس طرح بیرون ملک چلے گئے ؟نواز شریف اورجہانگیر ترین دونوں کو واپس آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ،حکومت کی دو سالہ کارکردگی نے عمران خان کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوڑ دی ہے،انتقام کی سیاست کرنے والے عوام کی خدمت نہیں کرسکتے ،عوام کے مسائل سے نظریں چرا کر آپ کب تک لوگوں کو بیوقوف بناتے رہیں گے۔