پاکستان کے 10 کرکٹرز کورونا کا شکار مگر انگلینڈ میں موجود ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی کس حال میں ہیں؟ خبر آ گئی

پاکستان کے 10 کرکٹرز کورونا کا شکار مگر انگلینڈ میں موجود ویسٹ انڈیز ٹیم کے ...
پاکستان کے 10 کرکٹرز کورونا کا شکار مگر انگلینڈ میں موجود ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی کس حال میں ہیں؟ خبر آ گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اولڈ ٹریفورڈ میں موجود ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے 14 روز کا قرنطینہ مکمل کر لیا ہے اور آج سے باقاعدہ کرکٹ سرگرمیاں شروع کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آج سے باقاعدہ اپنی کرکٹ سرگرمیاں شروع کررہی ہے جس کے پہلے مرحلے میں وارم اپ میچ شیڈول کیا گیا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے 30 کرکٹرز اور 15 رکنی سپورٹس سٹاف ساؤتھمپٹن کرکٹ گراؤنڈ کے فائیو سٹار ہوٹل کے تیسرے فلور پر قیام کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل منتقل ہونے سے پہلے دستے کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور رپورٹ آنے تک سب کمروں میں ہی موجود رہیں گے جبکہ کسی کو ان سے ملنے جلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہوٹل کے ریسٹورنٹ کو انگلینڈ ٹیم کے ڈائننگ ہال میں تبدیل کردیا گیاہے تاکہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے کھانا کھایا جا سکے جبکہ کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف سٹیڈیم کے مخصوص زونز میں ہی داخل ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں کھیلاجانا ہے اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے مانچسٹر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی 24 جولائی سے مانچسٹر میں ہی ہو گا۔

مزید :

کھیل -