کیا واقعی پولیس کانسٹیبل سی ایس ایس کرکے اے ایس پی بن گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا واقعی پولیس کانسٹیبل سی ایس ایس کرکے اے ایس پی بن گیا؟ حقیقت سامنے آگئی
کیا واقعی پولیس کانسٹیبل سی ایس ایس کرکے اے ایس پی بن گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ایسا دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایک پولیس کانسٹیبل نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا اور اے ایس پی بن گیا تاہم اب اس خبر کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ پولیس کانسٹیبل شاہ رخ کلہوڑو نے سی ایس ایس کے امتحان میں 78 ویں پوزیشن حاصل کی ہے اور پولیس سروس آف پاکستان میں بطور اے ایس پی بھرتی ہوگئے ہیں۔ شاہ رخ کلہوڑو کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ایس ایچ او مشتاق جتوئی کے گن مین تھے لیکن اب اے ایس پی بن گئے ہیں جو نوجوانوں کیلئے سبق آموز کہانی ہے۔

یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والا اصلی شاہ رخ منظر عام پر آگیا۔  شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کلہوڑو نہیں بلکہ شیخ ہیں اور پولیس سروس آف پاکستان میں تعینات ہوئے ہیں۔ ان کے والد ریٹائرڈ کرنل ہیں اور انہوں نے 2018 میں لمز یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا " میڈیا پر ایک جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے کہ میں شاہ رخ کلہوڑو ہوں اور ایک پولیس کانسٹیبل ہوں، میں اس خبر کو واضح طور پر مسترد کرتا ہوں۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -