10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے دورہ انگلینڈ پر کوئی فرق پڑے گا یا نہیں؟ وسیم خان نے وہ اعلان کر دیا جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار تھا

10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے دورہ انگلینڈ پر کوئی فرق پڑے گا یا ...
10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے دورہ انگلینڈ پر کوئی فرق پڑے گا یا نہیں؟ وسیم خان نے وہ اعلان کر دیا جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار تھا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ قومی سکواڈ کے 10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے دورہ انگلینڈ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 35 کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے پیر کے روز کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے جن میں سے 10 کھلاڑیوں اور ایک ٹیم آفیشل کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ فخر زمان، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے علاوہ حیدر علی، حارث رﺅف اور شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ان کھلاڑیوں کو ازخود قرنطینہ اختیار کر نے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ علامات ظاہر ہوئے بغیر کچھ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنا اس خدشے کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ وائرس کتنا خطرناک ہے لہٰذا کھلاڑی اور عوام حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دورہ انگلینڈ پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور محمد رضوان کے سوا دورہ انگلینڈ کیلئے اولین ترجیح تصور کئے جانے والے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور وہ انگلینڈ میں ٹیسٹنگ کے فوری بعد ٹریننگ اور پریکٹس کا آغاز کر سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -