قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں سے کس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور کن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ابھی تک نہیں کئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں سے کس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور کن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ...
قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں سے کس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور کن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ابھی تک نہیں کئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کئے گئے قومی سکواڈ کے 10 کھلاڑیوں کے علاوہ قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں سے بھی مساجر ملنگ علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان کے علاوہ تمام سٹاف کے نتائج منفی آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے علاوہ قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے گئے جس میں قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی کے سوا تمام سٹاف کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ ابھی تک شعیب ملک، کلف ڈیکن اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے ٹیسٹ نہیں کئے گئے۔ 

پی سی بی کے مطابق حیدر علی، حارث اور شاداب کی طرح بقیہ 7 کھلاڑیوں میں بھی وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم قومی ٹیم کی مانچسٹر روانگی سے قبل ٹیسٹ کئے گئے تو ان کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کھلاڑیوں اور مساجر سے مستقل رابطے میں ہے اور انہیں سختی کے ساتھ قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کے مطابق سکواڈ میں جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ان کے دوبارہ 25جون کو ٹیسٹ کئے جائیں گے اور نتائج منفی آنے کی صورت میں ہی ان کو دورہ انگلینڈ پر جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ان نتائج سے دورہ انگلینڈ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزید :

کھیل -