پاکستانی ہائی کمیشن پر بے بنیادالزامات،پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا

پاکستانی ہائی کمیشن پر بے بنیادالزامات،پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے ...
پاکستانی ہائی کمیشن پر بے بنیادالزامات،پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ چین کےہاتھوں شرمندگی کےباعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے،بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیساتھ سلوک دنیادیکھ رہی ہے،عالمی برادری آج بھارت کوخطےکیلئےامن اور خطرہ سمجھتی ہے،بھارتی الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے،جواب دیں گے،بھارت کےپاکستانی ہائی کمیشن عملےپرالزامات بےبنیادہیں،بھارت بھی اپنےہائی کمیشن کے50فیصدعملےکی واپسی کاسامان باندھے،بھارت جیساکرےگا اب اُسےویساہی جواب دیاجائے گا۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیساتھ سلوک دنیادیکھ رہی ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئےبہانےتلاش کررہاہے،عالمی برادری آج بھارت کوخطےکیلئےامن اورخطرہ سمجھتی ہے،ہم  بھارتی الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے اور بھرپورجواب دینگے،او آئی سی رابطہ گروپ نےبھارتی اقدامات کومستردکیاہے،  بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں کارروائیوں کومستردکیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی کو5ریاستوں میں شکست ہوئی پھرپلواماڈرامہ رچایاگیا،پاکستان دشمنی کامنجن بیچ کر ہی مودی سرکارجیتی ہے، خود بھارتی عوام ہندوتواسوچ سےنالاں ہے،چین کےہاتھوں شرمندگی کےباعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کےپاکستانی ہائی کمیشن عملےپرالزامات بےبنیادہیں،بھارتی الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ بھر پورجواب دینگے،بھارتی الزامات کووزارت خارجہ نےمستردکردیاہے،اب بھارت جیساکرےگا اُسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا،بھارت بھی اپنےہائی کمیشن کے50فیصدعملےکی واپسی کاسامان باندھے، پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئےگا،بھارت کاعملہ بھی واپس جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -