محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی پیشگوئی، وہ کون سے علاقے ہیں جہاں موسم ٹھنڈا ٹھار رہے گا؟

محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی پیشگوئی، وہ کون سے علاقے ہیں جہاں موسم ٹھنڈا ...
محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی پیشگوئی، وہ کون سے علاقے ہیں جہاں موسم ٹھنڈا ٹھار رہے گا؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ خطہ ٔپوٹھوہار، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔ راولپنڈی ، جہلم ، اٹک، چکوال، مری ، ٹیکسلا، سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور گجرات میں گرد آلود ہوائیں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعد ازدوپہر ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر اورلیہ میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کی توقع ہے۔

بدھ کے روز سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، پشاور،کوہاٹ ، مردان ، صوابی، نوشہرہ، چترال، دروش، دیر، سوات، باجوڑ، کرم ، کوہستان ، بنوں اورگرد ونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -