تحریک انصاف کو چیلنج دئیے 72 گھنٹے گزرچکے لیکن ۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکمران جماعت کی دکھتی رگ پر ہاتھ دیا

تحریک انصاف کو چیلنج دئیے 72 گھنٹے گزرچکے لیکن ۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک ...
تحریک انصاف کو چیلنج دئیے 72 گھنٹے گزرچکے لیکن ۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکمران جماعت کی دکھتی رگ پر ہاتھ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چیلنج دئیے ہوئے 72 گھنٹے گزرچکے ہیں،جن ہسپتالوں کو پی ٹی آئی سندھ سے چھیننے کی کوشش کررہی ہے، ان کی طرز کا کوئی ایک ہسپتال ملک میں دکھادے،کارکنان پارٹی کااثاثہ ہیں، قیادت ان کی جدوجہد سےپوری طرح آگاہ ہے،سیاسی کارکنان کوملنےوالی دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ کونسل ممبر دادن خان مہر کو ٹیلی فون کیااورکہاکہ کارکنان پارٹی کااثاثہ ہیں،قیادت اُن کی جدوجہد سےپوری طرح آگاہ ہے،پیپلزپارٹی کارکنان کی جماعت ہے، قیادت کارکنان کےساتھ ہے اورہمیشہ ساتھ رہےگی،حکومت مکمل بےنقاب ہوچکی ہے،کارکنان اپناکرداراداکرتےرہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج دئیے ہوئے72گھنٹے گزرچکے ہیں،جن ہسپتالوں کو پی ٹی آئی سندھ سے چھیننے کی کوشش کر رہی ہے، ان کی طرز کا کوئی ایک ہسپتال ملک میں دکھادے، پی ٹی آئی این آئی سی وی ڈی جیسے کسی ایک ہسپتال کا نام بتادے جو نو برسوں میں بنایا ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 72 گھنٹے گزرجانے کے باوجود میرا چیلنج پی ٹی آئی سے پورا نہ ہوسکا، میں انتظار کررہا ہوں۔

مزید :

قومی -