ٹینس سٹار اعصام الحق نے بھی ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کر دیا

ٹینس سٹار اعصام الحق نے بھی ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کر دیا
ٹینس سٹار اعصام الحق نے بھی ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) کے جانب سے ٹینس مقابلوں کی اگست سے بحالی کے اعلان کے بعد پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھی ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ سنساٹی اوپن سے ایک بار پھر ٹینس ایکشن میں واپس آﺅں گا اور اس کے علاوہ یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن میں بھی شرکت کروں گا۔ ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے معطل ٹینس مقابلے 14 اگست کو واشنگٹن میں سٹی اوپن کے ساتھ بحال ہو جائیں گے۔

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق بحالی کے بعد 22 اگست سے ہونے والے سنساٹی اوپن میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ اگست میں یو ایس اوپن اور پھر ستمبر میں فرنچ اوپن میں بھی ایکشن میں ہوں گے۔

قومی ٹینس سٹار نے بتایا کہ مارچ میں ڈیوس کپ ٹائی کے بعد سے انہوں نے ٹینس نہیں کھیلی تھی، لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی تھی تو اس ماہ کے آغاز میں دو بار ٹینس پریکٹس کی، اس کے علاوہ گھر میں خود کو فٹ رکھنے کیلئے ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اے ٹی پی کی جانب سے ٹینس کی بحالی کے اعلان کے بعد میں پنجاب میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کا منتظر ہوں تاکہ باضابطہ اپنی پریکٹس کا آغاز کر سکوں اور اگست میں ہونے والے ایونٹس کیلئے تیاری کر سکوں۔

مزید :

کھیل -