پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن ترکی میں کیا صورتحال ہے؟
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برادر اسلامی ملک ترکی میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں اس وبا نے 27 زندگیاں نگل لیں۔
ترک وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں کورونا کے 1ہزار268 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 165 ہوگئی ہے۔
ترکی میں ایک دن میں کورونا کے باعث 27 افراد جان کی بازی ہارے جس کے بعد اس وبا کا شکار بننے والوں کی تعداد 5 ہزار ایک ہوگئی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا سے 1 ہزار 315 مریض شفایاب ہوئے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 848 ہوگئی ۔اس وقت ترکی میں 893 مریض آئی سی یو جبکہ 362 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔