پولیس کانسٹیبلز کے تبادلوں کے حوالے سے نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا گیا

پولیس کانسٹیبلز کے تبادلوں کے حوالے سے نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا گیا
پولیس کانسٹیبلز کے تبادلوں کے حوالے سے نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس کانسٹیبلز کے تقرر تبادلوں کے حوالے سے نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری کیا ہے۔

نئے سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق  بھرتی ہونے والے اہلکار ٹریننگ کے بعد چار سال تک سکیورٹی یونٹ میں گزرایں گے۔ چار سال کے بعد اہلکاروں  کو آپریشن ونگ میں بھجوایا جائے گا۔آٹھ  سال کی سروس کے بعد اہلکار کا انویسٹی گیشن ونگ میں تبادلہ کیا جائے گا۔ روٹیوشن پالیسی کے تحت سکیورٹی ونگ میں جانے والے کانسٹیبلز کا تبادلہ ایک سال سے پہلے واپس نہیں کیا جائے گا۔چالیس سال سے زائد عمر والے کانسٹیبلز کو سکیورٹی ونگ میں نہیں بھجوایا جائے گا۔ اینٹی رائیڈ فورس میں تعیناتی سے پہلے ایک ماہ کی ٹریننگ لازمی ہو گی۔ سکیورٹی ڈویژن، فلائنگ سکواڈ اور جوڈیشل ونگ میں تبادلے سے پہلے تین دن کی فائرنگ پریکٹس لازمی ہو گی۔

مزید :

قومی -