محکمہ آبپاشی پنجاب کے قوانین 150 سال بعد تبدیل کردئیے گئے

محکمہ آبپاشی پنجاب کے قوانین 150 سال بعد تبدیل کردئیے گئے
محکمہ آبپاشی پنجاب کے قوانین 150 سال بعد تبدیل کردئیے گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ  اجلاس میں  دریاؤں کی مینجمنٹ، ڈرینج سروسز اوربہتر آبپاشی کیلئے پنجاب ایری گیشن، ڈرینج اور ریورز ایکٹ 2021 کی منظوری دیدی گئی ۔

 تفصیلات  کےمطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 46واں اجلاس  ہوا   جس میں  150 سال بعد 1873 میں تشکیل کردہ ایری گیشن ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی  ۔ نئے ایری گیشن ایکٹ سےمینجمنٹ بہتر ہوگی۔ نئے ڈیم بنانے کیلئے ایری گیشن ایکٹ سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ نئے ایری گیشن ایکٹ سے ڈیم سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے گا، ایری گیشن ایکٹ 2021 سے گراؤنڈ واٹر ری چارج میں بہتری آئے گی۔ زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

مزید :

قومی -